حافظ حسین احمد بلوچوں سے بے پناہ محبت کا جذبہ رکھتے تھے، ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا حافظ حسین احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے حافظ حسین احمدکے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے بلوچوں کا مہروان اور مذہبی فرقہ واریت کاناقد قرار دیا ہے ۔

بلوچ رہنما نے کہا کہ حافظ حسین احمد ایک نیک دل، صاحب علم اور مذہبی فرقہ واریت کی سخت مخالفت کرنے والے شخصیت تھے۔

اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ بلوچوں سے بے پناہ محبت کا جذبہ برقرار رکھا۔ میں ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

واضع رہے کہ حافظ حسین احمد 74سال کی عمر میں گذشتہ روزکوئٹہ میں انتقال کرگئے تھے ۔

وہ جمیعت علما اسلام ( ف)کے مرکزی رہنما سمیت سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق سینیٹر رہ چکے ہیں۔

حافظ حسین احمد بلوچ قوم پرستوں کے نزدیک جانے جاتے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال: بلوچ یکجہتی کمیٹی کا بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

جمعہ مارچ 21 , 2025
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ریاست پاکستان نے بلوچستان میں دہشت گردی اور بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ کوئٹہ میں پرامن مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں اس وقت ہمارے تین ساتھی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہیں، جن […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ