لاپتہ افراد کے لواحقین کے لیے ہر بار مسخ شدہ لاش کی خبر ایک نیا عذاب بن کر آتی ہے۔ سمی دین بلوچ

لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی بیٹی اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء سمی دین بلوچ نے کہا ہے کہ سعیدہ بلوچ گزشتہ چار سالوں سے اپنے جبری طور پر لاپتہ بھائی ظہور بلوچ اور سجاد بلوچ کی بازیابی کے لیے مسلسل احتجاج کر رہی ہیں۔ جبری گمشدہ افراد کے لواحقین کے لیے ہر بار کسی مسخ شدہ لاش کی خبر ایک نیا عذاب بن کر آتی ہے، ان کے دلوں میں خوف کی لہر دوڑ جاتی ہے، اور وہ ناقابلِ بیان ذہنی اذیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‏18 مارچ کو، جب سول ہسپتال کوئٹہ میں 23 لاشیں شناخت کے لیے لائی گئیں، تو سعیدہ بلوچ دیگر لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کے ساتھ وہاں پہنچیں تاکہ معلوم کر سکیں کہ کہیں ان کے پیارے بھی ان میں شامل تو نہیں۔ لیکن بجائے اس کے کہ ان کے درد کو سمجھا جاتا، پولیس نے لواحقین پر تشدد کیا اور سعیدہ بلوچ کو ان کی بہن سمیت گرفتار کر لیا، جو تاحال جھوٹے مقدمات میں قید ہیں۔

‏سمی دین بلوچ نے کہا کہ سعیدہ بلوچ سمیت ہم سب کا واحد قصوریہی ہے کہ ہمارے عزیز اور پیارے سالوں سے ماورائے عدالت جبری گمشدگی کا شکار ہیں۔ اس نظام کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نہ تو لاشوں کی شناخت کے لیے کوئی موثر طریقہ موجود ہے، نہ لواحقین کو کوئی مدد دی جاتی ہے۔ ان لاشوں کو بے نام و نشان قبروں میں دفنا دیا جاتا ہے، حالانکہ ان میں سے بیشتر لاشیں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی ہوتی ہیں۔ اس کے برعکس، جو لوگ اپنے پیاروں کی شناخت کے لیے اسپتالوں اور لاش گاہوں کا رخ کرتے ہیں، انہیں ہی گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ یہ نظام نہ صرف ظالم ہے بلکہ بے حس بھی، جہاں ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو بھی ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پرامن مظاہرین پر بدترین کریک ڈاؤن: ریاستی جبر اور دہشت گردی کی بدترین علامت ہے۔ بی وائی سی

جمعہ مارچ 21 , 2025
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی وائی سی نے بیبرگ بلوچ، ان کے بھائی حمل، ڈاکٹر الیاس، سعیدہ فیصل اور متعدد دیگر جبری لاپتہ افراد کی رہائی کے لیے آج بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے پرامن دھرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، ریاست […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ