پاکستانی آئی ایس پی آر کا آپریشن ختم کرنے کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ، جنگ جاری ہے – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے دعوے جھوٹ اور شکست پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہیں۔ زمینی حقیقت یہ ہے کہ جنگ بدستور کئی محاذوں پر جاری ہے، اور دشمن کو شدید جانی و عسکری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ قابض فوج نہ میدانِ جنگ میں کامیابی حاصل کر سکی اور نہ ہی اپنے محصور اہلکاروں کو بچانے میں کامیاب ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ریاست اور اس کی پروپیگنڈہ مشینری جن افراد کو “بازیاب کرانے” کا دعویٰ کر رہی ہے، وہ درحقیقت بی ایل اے نے اپنی جنگی اخلاقیات اور عالمی اصولوں کے تحت خود رہا کیے تھے۔ اس کے برعکس، پاکستانی فوج اب بھی اپنے اہلکاروں کو یرغمالی حالت میں چھوڑ کر محض پروپیگنڈے کے ذریعے اپنی شکست چھپانے میں مصروف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فی الحال جنگ شدت کے ساتھ جاری ہے، اور سرمچار ہر محاذ پر دشمن کو پسپائی پر مجبور کر رہے ہیں۔ شکست خوردہ فوج نے زمینی معرکوں میں ناکامی کے بعد مقامی بلوچ آبادی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، تاکہ اپنی عسکری بے بسی کا انتقام نہتے شہریوں سے لے سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے نے جنگی قیدیوں کے معاملے پر ریاستِ پاکستان کو موقع فراہم کیا تھا کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے اقدامات کرے، مگر قابض فوج اپنے ہی سپاہیوں کی زندگیاں بچانے کے بجائے محض جنگی جنون میں مبتلا نظر آتی ہے۔ اب جب کہ ریاست اپنے یرغمالی اہلکاروں کو مرنے کے لیے چھوڑ چکی ہے، تو ان کی ہلاکت کی ذمہ داری بھی خود اسی پر عائد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے زمینی حقیقت تسلیم کرنے کے لیے پاکستان کو چیلنج کرتی ہے۔ اگر قابض فوج واقعی فتح کا دعویٰ کرتی ہے، تو آزاد صحافیوں اور غیرجانبدار ذرائع کو جنگ زدہ علاقوں تک رسائی دے، تاکہ دنیا خود دیکھ سکے کہ پاکستانی فوج کن حقیقی نقصانات سے دوچار ہے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ یہ جنگ پاکستانی ریاست کے قابو سے باہر ہو چکی ہے۔ ہر معرکے میں دشمن کی شکست یقینی ہے، اور بی ایل اے اپنی شرائط پر اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پوری قوت کے ساتھ برسرِ پیکار ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ بگٹی: مسلح افراد کے حملے میں دو افراد شدید زخمی

جمعرات مارچ 13 , 2025
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی شہر میں مسلح افراد کے فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ سکواڈ سے تھا جن کی شناخت محمد حیات ولد غلام محمد قوم شالوانی اور سیلم جان ولد عبدالحق کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ