
جھاؤ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کے ڈرونز کی مسلسل پروازیں دیکھی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جھاؤ کے پہاڑی علاقے سورگر میں پاکستانی فورسز کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ڈرونز کی پروازیں مسلسل جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈرونز کی پروازیں دارجکوت کے پہاڑی علاقے میں بھی دیکھی گئی ہیں۔
تاہم تاحال کسی زمینی فوجی آپریشن کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔