نوشکی اور پنجگور حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے نوشکی اور پنجگور میں دو مختلف کاروائیوں میں پولیس کو بم حملے میں نشانہ بنایا اور قابض پاکستانی فوج کی سہولت کے لیے ڈیم بنانے والی کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ سات مارچ کو رات 8 بجے کے قریب، بی ایل ایف کے سرمچاروں نے نوشکی شہر میں مسلم کمرشل بینک کے قریب ایک پولیس ناکے پر کھڑی گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا اور پولیس کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک اور حملے میں، چھ مارچ کو پنجگور کے علاقے تسپ میں، سرمچاروں نے قابض فوج کی سہولت کے لیے ڈیم بنانے والی کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور پولیس کو متنبہ کرتی ہے کہ وہ قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی ایما پر بلوچ تحریک مخالف سرگرمیوں کا حصہ نہ بنے، بصورت دیگر وہ اپنے نقصانات کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سنگت کی تقدیس: بلوچ عورت کی جدوجہد

ہفتہ مارچ 8 , 2025
تحریر: کوہ زاد بلوچزرمبش اردو میرا عنوان عورت ہے بلوچ عورت وہ عورت حانُل بھی ہو سکتی ہے سَمُل بھی یا پھر اکیسویں صدی یعنی آج کی باشعور عورت بھی ہوسکتی جو قومی شناخت و بقا کے لیے اپنوں کے ساتھ مل کر جہد کر رہی ہے اور دنیا کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ