کوئٹہ: جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج، مزید شدت دینے کا اعلان

کوئٹہ: بہادر علی، علی رضا اور بشیر احمد کیازئی کے لواحقین کی جانب سے گولیمار چوک، کسٹم سریاب اور بروری بائی پاس پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک جبری گمشدہ افراد کو بازیاب نہیں کیا جاتا، احتجاج کو مزید وسعت دی جائے گی اور کوئٹہ کی مرکزی شاہراہیں بھی بند کی جائیں گی۔

انہوں نے بلوچ عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں اور جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ انہیں ریاستی اداروں پر کوئی بھروسہ نہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کے پیاروں کو ماورائے عدالت قتل یا فیک انکاؤنٹرز کا نشانہ بنایا جائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی: طالب علم یاسر بلوچ کی بازیابی کے لیے ملیر نیشنل ہائی وے بند، ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کی شرکت

ہفتہ مارچ 1 , 2025
کراچی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے یاسر بلوچ کے لواحقین نے ملیر نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے ہے اور لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک یاسر بلوچ کو بازیاب نہیں کیا جاتا، سڑک بلاک کرکے دھرنا جاری رہے۔ دھرنے میں بی وائی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ