
ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں پاکستانی فورسز نے مختلف چھاپوں کے دوران دو بھائیوں سمیت پانچ نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عطا اللہ، حبیب اللہ، اعظم خان ولد قاسم خان، حفیظ ولد قاسم بلوچ اور جاوید بلوچ ولد غلام جان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں مسلسل تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔