تربت: ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پر مامور قابض فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 فروری کی سہ پہر 3:40 پر، بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پر قابض فورسز کی چیک پوسٹ پر گرینیڈ لانچر سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے یہ حملہ اس وقت کیا جب دشمن فوج کے اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔ قابض فوج نے روایتی طرز عمل اپناتے ہوئے عام آبادی پر گولیاں برسائیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور عوام سے درخواست ہے کہ وہ جھڑپ کے دوران دشمن کے ردعمل کو جان کر اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں میں اضافہ تشویشناک ہے، بین الاقوامی ادارے نوٹس لیں – ڈاکٹر شلی بلوچ

جمعرات فروری 27 , 2025
بلوچ وومن فارم کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ نے بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث غم اور بے یقینی میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ