خضدار: صابر بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف سی پیک روٹ پر دھرنا

خضدار کے علاقے گریشہ کے رہائشی صابر بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف ان کے اہلخانہ نے نال سی پیک روٹ ڈاٹ کراس پر دھرنا دے دیا، جس کے باعث ہر قسم کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

صابر بلوچ ولد علی دوست کو 26 فروری 2025 کی صبح چار بجے کراچی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا تھا، جس کے بعد سے تاحال ان کی کوئی خبر نہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نال زون نے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں احتجاج میں شرکت کریں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صابر بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ روکا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: تمپ کے رہائشی نوجوان سہیل عبداللہ پانچ ماہ سے لاپتہ، والد کی وفات، اہلخانہ کی پریس کانفرنس میں بازیابی کی اپیل

جمعرات فروری 27 , 2025
تربت میں کیچ کی تحصیل تمپ دازن سے تعلق رکھنے والے نوجوان سہیل عبداللہ کی جبری گمشدگی کے خلاف ان کے اہلخانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 11 اکتوبر 2024 کو بہمن سے لاپتہ کیا گیا، اور پانچ ماہ گزرنے کے باوجود ان کا کوئی سراغ نہیں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ