
زہری (مانیٹرنگ ڈیسک) – بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری سے مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے گئے 8 افراد کے لواحقین نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ 28 فروری کو شال تا کراچی مرکزی شاہراہ کو مختلف مقامات سے بند کریں گے۔
لواحقین نے بلوچ یکجہتی کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے احتجاج میں تعاون کریں اور شاہراہ بلاک کرنے میں ان کی مدد کریں۔