شال: جعلی مقابلے میں مارے گئے دیگر دو افراد کی شناخت بھی لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی

شال (مانیٹرنگ ڈیسک) شال کے علاقے شعبان میں پاکستانی فورسز کے جعلی مقابلے میں ہلاک کیے گئے باقی دو افراد کی بھی شناخت ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، مقتولین کی شناخت نعیم الدین ولد نورالدین اور شاہزیب ولد رحمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو قبیلہ شاہوانی سے تعلق رکھتے اور دشت کے رہائشی تھے۔

یاد رہے کہ اس جعلی مقابلے میں پہلے سے شناخت شدہ دو دیگر مقتولین، حافظ محمد طاہر ولد مرحوم حافظ محمد اکبر اور زبیر احمد ولد عبدالصمد ہارونی، کا تعلق سوراب کے علاقے گدر سے تھا۔ انہیں پاکستانی فورسز نے گزشتہ سال دسمبر میں جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، فورسز نے چاروں افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے کے بعد اسے ایک "مقابلہ” قرار دیا اور بعد ازاں ان کی لاشیں شال ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی: حب ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین کے امیدوار فیض محمد زہری پولیس کے ہاتھوں اغوا

بدھ فروری 26 , 2025
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) – حب ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین کے امیدوار فیض محمد زہری کو کراچی کے شاہ لطیف تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا، جن میں سے کچھ پولیس وردی میں ملبوس تھے۔ مغوی کے بیٹے مزمل زہری نے تھانہ شاہ لطیف میں درخواست جمع کرائی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ