شال ،کیچ ،گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک، نامہ نگار ) بلوچستان کے مرکزی شہر شال سے پاکستانی فورسز نے دو گوادر سے تین اور کیچ سے دو نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستا نی فورسز خفیہ اداروں نے شال کلی قمبرانی سے بلال احمد ولد امام بخش قمبرانی نامی شخص کو کلی قمبرانی ، ضلع کوہلو سے تعلق رکھنے والے نوجوان ذوالفقار علی مری ژنگ کو شال میں جان محمد روڈ پر واقع ان کے ہاسٹل سے سادہ کپڑوں میں ملبوس پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 19 اور 20 فروری کی درمیانی رات 4:30 بجے کے قریب جبری لاپتہ کردیا ۔
ادھر گوادر سے مقامی ذرائع کے مطابق رواں ماہ 17 فروری کو ایک فوجی چیک پوسٹ سے پاکستانی فورسز نے ناصر بلوچ دو بھائیوں عمیر نصیر اور ظہیر نصیر کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا،جس کے بعد تینوں لاپتہ ہیں ۔
وہاں تربت کے علاقہ ڈنک نومان کلینک سے ڈاکٹر زرین نامی شخص کو دو گاڑیوں پر سوار مسلح افراد اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ،جبکہ تربت بالیچہ دو راہی کے مقام سے پاکستانی فورسز نے طائف ولد طارق نامی شخص کو حراست میں لیکر بعد ازاں لاپتہ کردیا ہے۔