کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں جمعرات کو قتل کیے گئے نوعمر اور بلوچی زبان کے شاعر کریم داد ولد منظور کی میت ان کے اہل خانہ نے جمعہ کی شب 3 بجے تربت میں شہید فدا چوک پر منتقل کرکے وہاں دھرنا دیا ۔

دھرنا میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں جب کہ تربت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی کارکنان بھی دھرنا میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
کریم داد منظور کو جمعرات کی شام تمپ کوھاڈ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے رد عمل میں ان کے اہل خانہ نے میت دفنانے کے بجائے پہلے جدگال ڈن پر منتقل کرکے ایم ایٹ شاہراہ پر دھرنا دیا جب کہ رات 3 بجے کے قریب وہ شہید فدا چوک پر آئے اور یہاں دھرنا دے کر احتجاج کررہے ہیں