شال ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے مرکزی شہر شال کیچی بیگ اور شعبان میں دھماکے فائرنگ دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد ھلاک جبکہ ایک شدید زخمی ۔

تفصیلات کے مطابق شال کے نواحی علاقے شعبان ناکہ پر نامعلوم مسلح افراد نے شعبان ناکہ پر حملہ کردیا ۔ جس کے نتیجے میں شمس الا سلام ہیڈ کانسٹیبل،
رمضان کانسٹیبل ھلاک جبکہ کانسٹیبل آصف رضا زخمی ہوگیا ۔
آخری اطلاعات تک پولیس اور ایف سی کی حملہ آوروں سے دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق شال سے مزید فورسز کو طلب کیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں شال کے علاقہ کیچی بیگ کے قریب سکندر آباد میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص شخص ھلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تحقیق جاری ہے ۔