کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع کیچ کے علاقے دشت اور مند کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ تین دنوں سے پاکستانی فورسز کی زمینی فضائی فوجی بربریت جاری ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق مند اور دشت کے پہاڑی علاقوں تہتان نندی، شالو ندی، نیگوز ندی، اناری ندی، اور مختلف مقامات پر پاکستانی فورسز کی فضائی اور زمینی فوجی کشی مسلسل تین دنوں سے جاری ہے ، فورسز کے جاسوس ڈرون بھی پہاڑوں پر لگاتار گشت میں ہیں۔ تاہم ابتک کسی قسم کی جانی نقصان کے اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔