گومازی میں نوجوان معراج کو ریاستی ڈیتھ اسکواڈز نے بے دردی سے گولی مار کر قتل کر دیا۔ ڈاکٹر شلی بلوچ

بلوچ وومن فورم کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس میں لکھا ہے کہ نوجوان معراج عبدالقادر کو کیچ کے علاقے گومازی میں ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے بے دردی سے قتل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ گھناؤنا واقعہ کوئی الگ تھلگ نہیں ہے۔ بلکہ روزانہ کی بنیاد پر ضلع کیچ میں بالخصوص اور دیگر علاقوں میں بالعموم بلوچ نوجوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستانی ریاست کی دہشت گردی اور نسل کشی کی مہم اپنے عروج پر ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بحیثیت قوم ہم مزید نوجوانوں کو کھونے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ہمیں آگے آنا چاہیے، بولنا چاہیے اور عملی طور پر ان مظالم کی مذمت کرنی چاہیے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کو بھی بلوچ نسل کشی کا نوٹس لینا چاہیے اور پاکستانی ریاست کو اس کے مظالم کا ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کمسن طالب علم معراج بلوچ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پانک

پیر فروری 17 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ کے انسانی حقوق کے شعبہ پانک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ایکس اکاؤنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نویں جماعت کے طلباء معراج عبدالقادر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں جسے تمپ گومازی بلوچستان میں پاکستانی فوج کی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ