
آواران میں مسلح افراد نے گزشتہ رات تین مختلف مقامات پر لیویز چوکیوں پر حملہ کرکے لیویز اہلکاروں کے اسلحے و دیگر سامان ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ ایک موبائیل ٹاور کو بھی نزر آتش کردیا۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے گزشتہ رات تحصیل، ریسٹ ہاؤس اور کلر میں لیویز چوکیوں پر حملہ کرکے اسلحے ضبط کرلئے، جبکہ لیویز اہلکاروں کو تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔
جبکہ مسلح افراد نے کلر میں نصب یوفون موبائیل ٹاور کو بھی نزر آتش کرکے تباہ کردیا۔
تاہم ان حملوں کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔