مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مستونگ جمعرات کے روز مستونگ کے نواحی علاقہ میجر چوک کے قریب سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے کلی عزیزآباد کے رہائیشی نوجوان کامران ولد حاجی میر احمد محمد شہی، کے بازیابی کیلئے اہل خانہ ،بی وائی سی ،رشتہ داروں اور عوام نے شال کراچی مرکزی شاہراہ کو نواب ہوٹل کے مقام پر احتجاجا بلاک کر کے نوجوان کے بازیابی کیلئے دہرنا شروع کردیا یے۔

نوجوان کے والد نے گزشتہ روز بھی اپیل کیاتھا کی میرے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے اور عدم بازیابی پر وہ روڈ کو احتجاجا بلاک کرکے دہرنا دینے گے عدم بازیابی پر آج انھوں روڈ بلاک کرکے دہرنا دے رہے ہیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی مستونگ زون نے احتجاج کی ہمایت کا اعلان کرکے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے دھرنے میں اپنی اپنی شرکت کو یقینی بنائیں،انھوں نے متاثرہ خاندان کو مکمل تعاون کو یقین دلایا ہے اور کہاہے کہ بی وائی سی ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہے اور بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔