
بارکھان: بلوچ سرمچار گزشتہ چند روز سے بارکھان کے مختلف علاقوں پر آگاہی مہم کے لیے قوم سے خطاب اور ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بارکھان کے مختلف مقامات بغاو کے علاقے دامان، بستی وڈیرہ محمد حسین، سیلانی، رحیمانی اور ٹوٹیانی کے علاقے میں مسلسل گشت کر رہے ہیں، جبکہ اس دوران بلوچ سرمچاروں کی بڑی تعداد نے اپنے بلوچ قوم سے ملاقات کی اور انہیں جدوجہد آزادی اور عوامی شرکت اور قومی آزادی میں شامل ہونے کا درس دیا۔
آگاہی مہم کے دوران جدوجہد آزادی میں شامل سرمچاروں کا بلوچ عوام کی جانب سے بڑی محبت اور شفقت سے استقبال کیا گیا۔