
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہیرونک میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ رات 12:00 بجے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہیرنک میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ کو جدید و خودکار ہتھیاروں سے حملے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہینگے۔