ڈیرہ اللہ یار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ڈیرہ اللہ یار اوستہ محمد چوک نزد رائس مل کے قریب غلام رسول ابڑونامی شخص کو نامعلوم افراد نے دستی بم سے نشانہ بنایا، تاہم کوئی نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔

علاوہ ازیں کیچ کے علاقہ ھیرونک میں مسلح افراد نے گزشتہ رات پاکستانی فورسز کی ہیرونک پہاڑی پر قائم چوکی پر راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے انھیں جانی مالی نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے ۔
دونوں واقعات کی ذمہداری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔