خاران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع خاران سے گزشتہ روز خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ مبارک سیاہ کے بھائی علی کو فروسز نے حراست میں لیکرجبری لاپتہ کردیا ہے ۔
شال سے اطلاعات ہیں کہ خاران کے رہائشی حافظ علی جو اپنی والدہ کو شال علاج کے غرض سے لے گیا تھا انہیں پاکستانی فورسز نے گزشتہ رات شال ہوٹل سے حراست میں لے لیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے ۔
دونوں بھائیوں کی جبری گمشدگی کے خلاف خاران ریڈ زون میں لواحقین کا احتجاج جاری ہے۔