آواران گذشتہ گیارہ سالوں سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار جمیل احمد کی بحفاظت بازیابی کیلے ان کے اہلخانہ کی جانب سے رواں مہینے
29اپریل 2024کو شام 6بجے سے 12بجے تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آن لائن کمپین چلانے کا اعلان کیاگیا ہے۔
آپ کو علم ہے جمیل احمد کو ضلع اواران کے علاقے تیرتج سے 29اپریل 2013کو پاکستانی فورسز نے فوج کشی دوران حراست میں لیکر لاپتہ کردیاتھا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کوشاں تنظیم بلوچ وائس فار جسٹس نے جبری لاپتہ جمیل احمد کے اہل خانہ کی جانب سے 29 اپریل کو ایکس مہم چلانے کے اعلان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے مہم میں حصہ لینے اور جمیل احمد کے خاندان کی آواز بننے کی اپیل کی ہے۔