
کوہلو کے علاقے نوئے شم میں لنڈ کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز ایف سی کے چیک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا جبکہ فورسز کے سرویلنس ڈرون کیمرے کو بھی مار گرایا گیا ہے۔
جس کے بعد فورسز نے مسلح افراد کے تعاقب میں ڈرون سرویلنس کیمرے کو فضا میں اڑیا تاہم مسلح افراد نے ڈرون کیمرے کو بھی مار گرایا۔
عین اسی وقت پاکستانی فورسز کو مدد کیلئے پہنچنے والی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں پر بھی حملے کی اطلاعات ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔