دالبندین میں ہونے والے جلسہ عام کی جمعیت علماء اسلام  مکمل حمایت کرتی ہے ۔مولانا عبدالواسع۔

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے ترجمان کے مطابق  امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے 25 جنوری 2025 کو دالبندین میں ہونے والے جلسہ عام کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ،اور مولانا عبد الواسع نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے بلوچ بیلٹ سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کو چاہیے کہ وہ اس جلسہ عام میں بطور بلوچ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔

آپ کو علم ہےرواں سال خیبر ایجنسی میں پختون جرگہ منعقد ہوا تھا جہاں جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخواہ نے جرگے کی حمایت کرکے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت بھی کی تھی ، اسی تناسب سے مولانا عبد الواسع نے بلوچ یک جہتی کمیٹی کے جلسے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اور بلوچ علماء کو حکم دیا کہ وہ اس جلسہ عام میں شرکت کرکے بلوچ دوستی کا ثبوت دیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ پاکستانی فورسز نے بچے کو جبری لاپتہ کردیا ،لاپتہ شخص بازیاب ہوگیا

جمعہ جنوری 17 , 2025
کیچ ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع کیچ گومازی میں پاکستانی  فورسز نے چھاپہ مار کر دو چھوٹے بچوں کو رات گئے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ دونوں بچے کھیت میں کام کرنے والے  اپنے بھائیوں کیلے کھانا پہنچانے کے بعد واپس اپنے گھر آرہے تھے کہ انھیں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ