شال : یکم جون 2008 کو پاکستانی فوج ایف سی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بلیلی ایف سی چیک پوسٹ پر گاڑی سے اُتار کر کلیری عرف عمر مری اور عبدالرحمان مری کو جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا جو تاحال بازیاب نہ ہوسکے
عبدالرحمان مری اور کلیری مری ہرنائی سے علاج کے لیے کوئٹہ جا رہے تھے تو انہیں ایف سی چیک پوسٹ پر روک کر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔ والدہ
والدہ مہربی بی مری نے بتایا کہ ان کے خاندان کی حالت انتہائی دگرگوں ہے، اور وہ اور ان کے اہل خانہ شدید اذیت سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی اداروں اور حقوقِ انسانی کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ اس سنگین معاملے میں مداخلت کریں اور ان کے بیٹوں کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
