پنجگور( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع پنجگور میں انجمن تاجران پنجگور کی جانب سے پنجگور میں چوری، ڈکیتی،بد امنی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید نواز کر رہے تھے، اور ریلی میں تاجر برداری کاروباری شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شریک تھے ۔

ریلی چتکان بازار سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر کے آفس کے سامنے ایک جلسہ کی شکل اختیار کرگیا.
شرکا نے ڈپٹی کمشنر کے آفس کے سامنے دھرنے دیا اور دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے صدر فرید نواز کے علاوہ کفایت اللہ بلوچ،ملا فرہاد، اشرف ساگر،عادل ارباب،لعل دوست شعیب اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور چوروں اور ڈاکووں کے حوالے ہے اور چور و ڈاکو جب چاہیں یہاں کے عوام کے لوٹ کر آسانی سے فرار ہو سکتے ہیں.
مقررین نے کہاکہ چوری ڈکیتی روز کے معمول بن چکے ہیں اور تاجر برادری اور عام عوام کی جان و مال کو تحفظ دینے میں یہاں کی پولیس مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے.
انھوں نے کہاکہ چار دن قبل دن دیہاڑے حاجی انیس مارکیٹ میں چور تاجروں کے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوئے ہیں اور اب تک پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے اور کوئی چور بھی قانون کی گرفت میں نہیں آ گیا ہے.
انہوں نے کہا کہ چور اور ڈاکو جب چاہیں بازار کے تاجروں کو آسانی سے لوٹ کر فرار ہو سکتے ہیں.