پنجگور کے علاقے پیر عمر جان کے قریب محمد حیات ولد عبدالغفور نامی شخص کی فائرنگ سے دو خواتین ھلاک ہوگئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے پیر عمر کے قریب سوتیلے بیٹے محمد حیات ولد عبدالغفور سکنہ پیر عمر پنجگور نے گھریلو رنجش کی بنا پر اپنی سوتیلی ماں سسائی اور سوتیلی بہن بے نظیر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔
ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔