کیچ ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ تمپ گومازی میں رات گئے غفور نامی شخص کے گھر پر پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر خواتین بچوں کو زدوکو اور گھر میں توڑ پھوڑ کرکے غفور کو اسکے بیٹے سلمان سمیت حراست میں لیکر لے گئے۔
بعد ازاں غفور کو راستے میں چھوڑ دیا جبکہ اس کا بیٹا سلمان تاحال جبری لاپتہ ہے ،آپ کو علم ہے گوادر سے فورسز نے خیرمحمد نامی شخص کو تین دن قبل کولانچ کو جبری گمشدگی کا شکار بنادیاتھا وہ بھی تاحال لاپتہ ہے ۔