گوادر حملے میں پاکستان فوج کے 2 اہلکار ہلاک کیئے گئے – بی ایل اے

گوادر ( پریس ریلیز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گوادر میں آج صبح ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر دو دشمن اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے گوادر کے علاقے دڑامب میں اکاڈہ کے مقام پر گھات لگاکر دشمن فوج کے ایک  پیدل دستے کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ قابض فوج کے قافلے کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے مورچوں کی جانب گامزن تھے، حملے میں دشمن فوج کے دو اہلکار موقع ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سرمچاروں کے ایک اور دستے نے بوکھلا کر فرار ہونے والے دشمن فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا،  جس میں دشمن کو مزید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

افغانستان وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمٰن حقانی  دھماکے میں ساتھیوںسمیت مارے گئے

بدھ دسمبر 11 , 2024
کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین بدھ کو دارالحکومت کابل میں وزارت کے دفاتر میں ہونے والے ایک دھماکے میں اپنے کچھ ساتھیوں سمیت مارے گئے ۔ خلیل الرحمٰن حقانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے، جنہوں نے طالبان کی دو دہائیوں کی شورش کے دوران […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ