جب تک ظلم ہے ہم مزاحمت کا علم بلند کریں گے جب تک خاموشی رہے گی ہم ہی بولیں گے ۔ ڈاکٹر مہرنگ بلوچ

شال(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ  اور انسانی حقوق کے سرگرم رہنما  ڈاکٹر مہرنگ بلوچ نے  کہا  کہ عالمی انسانی حقوق کے دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں سخت حقیقت کا مقابلہ کرنا ہوگا یہ دن ایک تاریخ سے زیادہ ہے۔ یہ نسل در نسل سے قطع نظر تمام لوگوں کے وقار، آزادی اور حقوق کو برقرار رکھنے کی اہم دن ہے۔

انہوں نے  کہا کہ اس دن کو ستر سال قبل اقوام متحدہ نے بطور انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ منظور کیا تھا جس میں زندگی، آزادی، سلامتی اور اذیت، امتیازی سلوک اور جبری حراست سے آزادی کے حق کی تصدیق کی گئی تھی۔ یہ حقوق آفاقی ہیں پھر بھی یہ تمام بلوچستان میں تو سہانے خواب ہی بن کر رہ گئے ہیں۔

ماہ رنگ  نے کہا کہ بلوچستان کے اندر بلوچ قوم کئی دہائیوں سے جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور جبری نظام کا شکار ہے۔ گمشدہ افراد کے اہل خانہ خاموشی سے سوگ مناتے ہوئے لاپتہ پیاروں کی تلاش کرتے ہیں جبکہ ذمہ دار بے رخی کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محض تعلیم، صحت اور وسائل کا مطالبہ کرنے والے نوجوان اور خواتین غدار قرار دیتے ہیں۔ صحافیوں کو خاموش کیا جاتا ہے اور کارکنوں کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہمارے سرزمین پر موجود قدرتی دولت نکال لی جاتی ہے جبکہ ہمارے لوگ غریبی میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ سکول، ہسپتال اور دیہاتوں میں بنیادی وسائل کا فقدان ہے اور ترقی کے حق سے انکار کیا جاتا ہے ۔

ان ناانصافیوں کے باوجود بلوچ عوام کی اپنی حقوق کے لئیے کی جانے والی جد و جہد غیر متزلزل ہے۔ ہمارے لوگوں کی چیخیں انصاف، مساوات اور عزت سے جینے کا حق مانگتی ہیں – ہمارے پیاروں کی چیخی دھرتی کے پہاڑوں اور صحراؤں میں گونجتی ہیں۔ ان چیخوں کو سنا نہیں جاسکتاہے ۔

انہوں نے  کہا کہ صرف آج کا ہی دن انسانی حقوق کا خلاصہ نہیں ہے، اس دن کو ہر روز برقرار رکھا جانا چاہئے۔ بلوچستان امن، انصاف اور وقار کا مستحق ہے جب تک ظلم ہے ہم مزاحمت کا علم بلند کریں گے جب تک خاموشی رہے گی ہم ہی بولیں گے جب تک امید ہے بہتر کل کے لیے کوشاں رہیں گے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور مسلح سرکاری  گروہ کے ہاتھوں نوجوان  اغواء

بدھ دسمبر 11 , 2024
پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع پنجگور کے تحصیل پروم دز گومازی کے مقام سے صرف گاڑی  سوار مسلح افراد نے فدا ولد طاہر نامی نوجوان کو انکے باغ سے اسلح کے زور پر  اغواء کرکے لے گئے ،جس کے بعد نوجوان لاپتہ ہے ۔  نامعلوم مقام منتقل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ