نوشکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے گلنگور کے مقام پر پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ۔
ذرائع کے مطابق اس حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے جبکہ حملے کے بعد نوشکی میں پاکستان فورسز کے ہیڈکوارٹرز پر ایک ہیلی کاپٹر بھی پہنچ گیا ہے ۔
نقصانات کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے،نہی کسی مسلح تنظیم نے ذمہداری قبول کی ہے ۔