گوادر،خضدار ( نامہ نگاراں ) گوادر سے گزشتہ شام پاکستانی فورسز نے گٹی ڈھور چوک سے زکریا ولد اللہ بخش نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ جبری لاپتہ کردیا ۔
علاوہ ازیں ضلع خصدار نال کے علاقہ کوڑاسک فوجی کیمپ سے رواں سال 10 اکتوبر کو لاپتہ ہونے والے مسلم ولد اختر نامی نوجوان گزشتہ روز بیسمہ سے بازیاب ہواہے ۔
دریں اثناءسوراب سے یکم دسمبر کو بجلی گھر کے قریب سے لاپتہ ہونے والے کلیم اللہ کے بازیابی کیلے بلوچستان نیشنل پارٹی اور لواحقین نے پھر سوراب کے مقام پر آج صبح کراچی شال شاہراہ کو بلاک کردیا ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب کلیم اللہ اغوا ہوئے تو ہم نے اس وقت بند شاہراہ کو مقامی انتظامیہ کی یقین دلانے پر کھول دیا تھا مگر وہ اپنے وعدہ سے مکر گئے ہیں جس کی وجہ سے ہم مجبور ہیں کہ شاہراہ کو بند کریں ۔