بسیمہ کلغلی چیک پوسٹ کے بندش اور تیل لیجانے پر سختی کے باعث سیکنڑوں گاڑیاں بسیمہ میں پھنس گئے

بسیمہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان میں بارڈرز کے بندش تیل کے کاروبار پر سختی کے وجہ بسیمہ میں سینکڑوں تیل بردار گاڑیاں چار دنوں سے پھنس گئے ہیں ہوٹلوں پہ کھڑے سینکڑوں گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ کلغلی چیک پوسٹ پہ لائن نہ ملنے کی وجہ سے ہم چار دنوں سے یہاں زلیل ہورہے ہیں ہمارے پاس پیسے ختم ہوگئے ہیں کھانے کو کچھ بچا نہیں ہے ہمارے روزی روٹی اور گھر بار بچے یہی کاروبار سے چلتے ہیں مگر اس پہ سختی کے وجہ سے لاکھوں لوگوں کے بے روزگار ہونے کا اندیشہ ہے ۔

انھوں نے کہاکہ ہمیں تیل لوڈ کیے پانچ دن ہوگئے ہیں راستوں پہ بھٹک رہے ہیں مگر ہمیں گھروں کو جانے نہیں دیا جارہا ہے ہمارے گاڑیاں بھی لوڈ کھڑے ہیں ۔ تیل کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے نقصان ہونے کا خطرہ ہے شدید سردی میں ہم رات کھلے آسمان تلے گزار رہے ہیں ہمارے پاس نہ کمبل ہے نہ کھانے کو کچھ بچا ہے پیپلز پارٹی کے حکومت ہمیں پتہ نہیں کس گناہ کہ سزا دے رہا ہے ۔

بلوچستان میں عملاً حکومت نام کے کوئی چیز موجود نہیں ہے نام نہاد وزیر اعلیٰ کو اپنے کرسی بچانے کی پڑی ہوئی ہے اسے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ہم سے احتجاج کا حق بھی چھین لیا گیا ہے ۔

روڑوں پہ نکلنے پر ہمیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ہمیں ہمارے گاڑیاں ضبط کرنے اور جلانے کے دھمکیاں دیا جاتا ہے ہم جائیں تو جائیں کہاں اگر روزگار کے ساتھ احتجاج کے راستے بند کیا جاتا ہے تو یقیناً بلوچستان میں لگی آگ مزید خطرناک ہوگی جس کے ساری زمہ داری پیپلز پارٹی کے موجودہ حکومت پر ہوگی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان بھر میں 18 نومبر کو باڈر بندش کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگا ، اعلان

اتوار نومبر 17 , 2024
پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آل رخشان مکران ٹریڈ الائینس کے مرکزی ترجمان کے اعلان مطابق بلوچستان میں بارڈر کے بندش اور تین دن کی چھٹی سمیت تیل کی اندرون بلوچستان ترسیل پر پابندی کے خلاف کل بمورخہ 18/11/2024 کو شٹرڈاون ہڑتال کی جائے گی ۔ دوسری جانب بارڈر بچاؤ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ