دکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان دکی میختر کے مقام پر ٹرک ٹرانسپورٹ کی جانب سے صبح سے تاحال پہیہ جام ہڑتال جاری ہے ۔ ہڑتال کے باعث بلوچستان کو پنجاب سے ملانے والی شاہراہ پر دس گھٹنوں سے ٹریفک کی روانی معطل ہے ۔

روڈ بلاک ہونے کے باعث دونوں جانب مسافر اور مال برادر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں ۔
ضلعی صدر ٹرک ٹرانسپورٹ یونین رضا ناصر کا کہنا ہے کہ نہ صرف پہیہ جام ہڑتال بلکہ کوئلہ کی لوڈنگ بھی بدستور بند رہیگی ۔
کا سلسلہ مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہیگا۔
انھوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جلائے گئے ٹرک مالکان کو فی الفور بلوچستان حکومت معاوضہ ادا کریں ۔
آپ کو علم ہے رواں ہفتے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین ڈرائیور ھلاک اور پانچ ٹرک جلادیئے تھے ۔
دوسری جانب سبی میں جیکب آباد سے بھاگ ناڑی آنے والی وین کو مسلح افراد نے بختیار آباد بھاگ روڈ بختیار آباد کی حدود میں روک کر مسافروں سے نقدی موبائل دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور وین کے چھت سے نیا موٹر سائیکل اتار کر فرار ہوگئے ۔
ڈاکووں کی لوٹ مار کیخلاف مسافروں نے احتجاجا روڈ بند کر کے مقامی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔