لسبیلہ ( ویب ڈیسک ) بلوچستان ضلع لسبیلہ تحصیل اوتھل میں لوامز یونیورسٹی اوتھل کے طلباء نے کہاہے کہ یونیورسٹی انتظانیہ ( وارڈن )کی جانب سے طلبہ پر بندوق تاننا اور انہیں دھمکا کر ہراساں کرنا کسی صورت قبول نہیں ، اور یہ قابل مذمت عمل ہے۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔
طلباء کا کہنا ہے کہ جامعات پڑھائی اور سیکھنے و سکھانے کے درسگاہ ہوتے ہیں جہاں خوشگوار ماحول میں طلبہ تعلیم حاصل کرکے قوم کے معمار بنتے ہیں مگر آئے روز مختلف یونیورسٹیوں کے انتظامیات کی جانب سے طلبہ سے ایسے ناروا سلوک و جابرانیہ رویوں سے پیش آنے میں یونیورسٹیوں میں تعلیمی ماحول متاثر ہورہی ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ ہم ایسے کسی بھی ناروا سلوک و جابرانہ رویے کے خلاف ہیں اور تعلیمی اداروں میں ایسے تعلیم دُشمن اعمال کے خلاف مزاحمت کرتے رہیں گے۔