مکران میڈیکل کالج کے طلبا وطالبات اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئے

تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مکران میڈیکل کالج کے انتظامیہ کے خلاف ایک بار پھر مکران میڈیکل کالج کے طلباء سراپا احتجاج بن گئے کیمپس کے اندر کیمپ لگادی ۔

طالب علموں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کئی دفعہ طلباء اپنے بنیادی حقوق کے لیے احتجاج پر نکلے تو کالج کی انتظامیہ نے یقین دہانی کی کہ ان کے سارے مطالبات مانے گئے ہیں اور ان پر عمل کیا جائے گا۔

طالب علموں کا کہنا ہے کہ اس یقین دہانی کی وجہ سے طلباء نے احتجاج مؤخر کردیا مگر ایک مہینے سے زیادہ وقت گزرنے کے باوجود طلبا کے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

طلباء کا مزید کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک احتجاج کرینگے جب تک ان تمام مطالبات پر عمل نہیں کیا جاۓ گا۔

‎انہوں نے کہا ہے کہ طلباء کے اپنے جائز مطالبات کے لئے احتجاج کرنا، ان کا بنیادی تعلیمی حق ہے جس کی نا صرف حمایت کرتے ہیں بلکہ ان کے مطالبات کے حق میں ان کے شانا بشانہ کھڑے ہیں۔ حکام اعلی، محکمہ صحت و تعلیم اور میڈیکل کالج انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طالب علموں کے جائز مطالبات تسلیم کرکے جلد سے جلد ان کے مسائل حل کیے جائیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور مظاہرین کو ہراساں، نوجوان کو سرعام جبری لاپتہ کردینا ریاستی غنڈہ گردی ہے ۔ ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ

جمعرات اکتوبر 24 , 2024
پنجگور ( ویب ڈیسک ) پنجگور میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جاری مظاہرے دوران شرکاء کو ہراساں کرنا ، مظاہرے میں شریک نوجوان طالب علم کو جبری لاپتہ کرنا قابل مذمت اور ریاستی غنڈہ گردی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ