حقیقی سرمچار ۔تحریر: میرک بلوچ

جنگ کا حصّہ بننے سے پہلے آپکو اپنے آپکو جنگ کے لئے ذہنی طور پر مکمل تیار کرنا چاہئے، آپ کو یہ سمجھنا چاہئے اور اس حقیقت کو قبول کرنا چاہئے کہ اگر آپ زمین اور آزادی کہ جنگ کو چنیں گے تو آنے والے وقت کا ہر ایک لمحہ آپ کیلئے بد سے بدتر ہوتا جائے گا، آپکی خاندان کو تنگ کیا جائے گا اُنکو ہراساں کیا جائے گا، آپکے بھائی، باپ اور حالانکہ آپ کی ماں بہنوں کو بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جائیگا تاکہ آپ نفسیاتی طور پر ٹوٹ جائیں اور سرنڈر کریں، ہو سکتا ہے دشمن آپ کا سب کچھ تباہ بھی کردے، نا صرف خاندان، بلکہ پہاڑوں کی زندگی بھی آسان نہیں ہوتی ۔

جس دن سے آپ گھر سے نکلتے ہیں، ان سنگلاخ پہاڑوں میں شدید سردیوں میں آپکا محض ایک چادر کے ساتھ راتیں گزارنا پڑے بلکہ بیشتر راتیں جاگ کر گزارنی پڑیں گی، کبھی کبھار آپکو خالی پیٹ بھی سونا پڑے گا وہاں نا گھر ہے نا اچھا کھانا اور دیگر ضروریات کی چیزیں ہیں، خون جما دینی والی سردی میں آپ کو جنگیں بھی لڑنا پڑے گا اور کم سے کم خوراک اور ایک ہی کمبل سے گزارا کرنا پڑے گا، گرمیوں میں آپکو کھڑی دھوپ میں پہاڑوں کی چوٹی پر جلا دینی والی گرمی میں ڈیوٹی دینا پڑے گا اور 20/30 کلو وزن کے ساتھ پیدل کئی میلوں کا سفر بھی طے کرنا پڑے گا، اور خوف کا پتا تو تب چلے گا جب دشمن تمہارے سامنے ہوگا آگے سے گولیاں چل رہی ہونگی اور اوپر سے ہیلی کاپٹر شیلنگ کر رہے ہونگے اور آپکے ارد گرد مارٹرکے گولے گر رہے ہونگے۔

لیکن لیکن لیکن، اگر کوئی سچے دل سے وطن سے بے پناہ عشق کرے گا اُس کیلئے وطن اور آزادی کا جنگ ہی سب سے افضل ہوگا، خاندان کو ہراساں کرنے کا خوف اُسے ستائے گا نا ہی پہاڑوں کی سردی و گرمی اُس کے حوصلوں کو توڑیں گے اور نا ہی دورانِ جنگ اُسے مرنے کا خوف ہوگا، ایک حقیقی عاشق ہر حالات میں پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوگا جب اُس کے خاندان کو ہراساں کیا جائیگا ، تب وہ مُسکرائے گا اور زمین سے بغیر لبوں کو ہلائے گُفتگو کرے گا۔

اے میری زمین میں آج میں پُختہ ہو گیا ہوں آپکی محبت میں تبھی تو ماں بہنوں کو چھوڑ کر صرف آپکا سوچا ہے اُن کے ساتھ کچھ بھی ہوگا، لیکن میں آپکو کبھی نہیں چھوڑوں گا ۔ آخری سانس تک، اور وہ بھوک، پیاس اور سردی گرمی میں مزید خوش رہے گا ہر درد کو ایک لزّت محسوس کرے گا، عشق کا لزّت، مادر وطن کی عشق کا لزّت، اور جب موت اُس کے سامنے آئیگی تو وہ بے خوف ہونٹوں پہ مُسکراہٹ لئے آخری سانس تک لڑتا رہے گا اور پھر خوشی سے موت کا استقبال کرے گا، اور یہی ہوگا ایک حقیقی سرمچار ایک حقیقی محبِ الوطن۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ قوم کے پاس اپنی قومی شناخت، وقار اور زمانے کی رفتار سے ھم آہنگ ترقی کیلئے پاکستانی جبری قبضہ سے آزادی کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔رحیم بلوچ ایڈووکیٹ

اتوار اکتوبر 20 , 2024
بلوچ نیشنل مومنٹ کے سابق جنرل سکریٹری اور بلوچ رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فام ایکس پر اپنے ایک پوسٹ کہاہے کہ ‏بلوچ قوم کے خلاف قابض پاکستان ریاستی جبر و استبداد میں روز بہ روز تیزی لا رہی ہے۔ بلوچ فرزند دہائیوں سے جبری اٹھائے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ