دالبندین عوام سراپا احتجاج سرحدی کاروبار سے منسلک علاقہ مکین نان شبینہ کے محتاج ہیں – مظاہرین

دالبندین ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دالبندین پاک افغان سرحدی پوائنٹ چاربان گیٹ کی بندش کے خلاف احتجاج، مظاہرین نے دالبندین یک مچ کے قریب گاڑیوں کو روک کر سڑک ٹریفک کے لئے بند کردیا۔


سڑک بندش سے درجنوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئے ۔

مظاہرین کاکہنا تھا پاک افغان سرحدی پوائنٹ چاربان گیٹ گذشتہ کئی ماہ سے بندش کا شکار ہے جس کے باعث سرحدی کاروبار بلکل بند ہوکر رہ گئی ہے۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ سرحد کی بندش سے سرحدی کاروبار سے منسلک علاقہ مکین نان شبینہ کا محتاج ہوکر رہ گئے ہیں۔

مظاہرین نے حکام بالا اور اور آئی جی ایف سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرحد کو کھولنے اور کاروبار کی اجازت دیں نہیں تو غیر معینہ مدت تک احتجاجی دھرنا جاری رہیگا اور مزید سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پارٹی کی سینیٹر بیٹے سمیت اور نسیمہ احسان اپنے اپارٹمنٹ تک محدود ہیں، اور ان کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ سردار اختر مینگل

بدھ اکتوبر 16 , 2024
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں میرے لاجز پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ میری پارٹی کی سینیٹر نسیمہ احسان اپنے اپارٹمنٹ تک محدود ہیں، اور ان کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ انہوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ