پاراچنار میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ھلاک افراد کی تعداد 18 ہوگئی ،بنوں پولیس لائن پر حملہ

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاراچنار کنوائی میں گزشتہ روز قبائلی تصادم ہوا ،فائرنگ کے نتیجے میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا جس کے تیجے میں ابتک 18 افراد ھلاک ہوگئے ہیں۔

واقعے میں ملوث افراد کے خلاف پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 30 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ۔ جبکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹل پاراچنار مین روڈ آج تیسرے روز بھی بند ہے۔

آپ کو علم ہے دو روز قبل بھی ضلع کرم میں دو قبائل کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس میں 15 افراد ھلاک ہوگئے تھے۔

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود کے مطابق کنج علیزئی پہاڑوں اور ٹل پاراچنار روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں بنوں پولیس لائن پر حملہ، حملہ آور اندر داخل ، تفصیلات کے مطابق
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس لائنز پر مسلح کا افراد کا حملہ، فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

حملہ آور پولیس لائنز کے اندر گھس گئے اور اس وقت شدید فائرنگ جاری ہے۔

شدید فائرنگ کے باعث روڈ سنسان ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور پولیس لائن میں گھسے اور اندر جاکر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتک تین پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سرباز وفا کی تحریروں پر مشتمل کتاب "جنگولیں پدا" شائع

پیر اکتوبر 14 , 2024
شال:( نامہ نگار ) بلوچی زبان کے معروف شاعر و قلمکار سرباز وفا کی تحریروں پر مبنی کتاب "جنگولیں پدا” شائع ہو گئی ہے۔ یہ کتاب صبا انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ پبلیکیشنز کی جانب سے قارئین کے لیے جاری کی گئی ہے اور مختلف آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہے۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ