خیبرپختونخوا قبائلی تصادم 11 افراد ھلاک 6زخمی حالات کشیدہ

کرم (مانیٹر نگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع کرم دو قبائل کے درمیان ایک بار پھر قبائلی تصادم 11 افراد ھلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، حالات کشیدہ ۔

زرمبش فائل فوٹو

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق قبائل کے درمیان فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ھلاک اور 6 زخمی ہوئے ، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں پولیس، سکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے، فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ڈی سی جاوید اللہ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

سابق ایم این اے اور جرگہ ممبر پیر حیدر علی شاہ کا کہنا ہے کہ جرگہ ممبران قبائل کے مابین امن معاہدے کیلئے پہلے سے موجود ہیں۔

آپ کو علم ہے کرم میں پہلے بھی کئی بار قبائلی تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد ھلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست بعد لاپتہ کردیا

ہفتہ اکتوبر 12 , 2024
گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گوادر سے اطلاعات کے مطابق 3 اکتوبر کو پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر دھاوا بولتے ہوئے وہاں موجود افراد کو تشدد کو نشانہ بنایا اور عمران نامی نوجوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ بی این ایم کے ادارہ پانک کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ