سبی بارودی سرنگ دھماکہ ،کیچ فورسز کیمپ و چوکی پر حملہ

سبی ،کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ،نامہ نگاران) سبی تعمیراتی سائٹ پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، دو افراد زخمی ،کیچ سامی میں فورسز کیمپ اور تمپ میں چوکی کو نشانہ بنایا گیا ۔

زرمبش فائل فوٹو

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے مال گوریج میں تعمیراتی سائٹ پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے-

دھماکے کے بعد فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مزید تحقیقات جاری ہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے گذشتہ شب سامی کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت علاقے میں شدید فائرنگ اور متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

اس طرح کیچ تمپ کے علاقہ شیپچار اور اپسی کھن کے درمیان واقع فورسز چوکی کو مسلح افراد نے گذشتہ روز نشانہ بنایا ہے ۔ ￵

آخری اطلاع تک مزکورہ حملوں کی ذمہداریاں تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی پولیس من گھڑت کیس بناکر میری پرامن سرگرمیوں کو روک نہیں سکتا – ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

ہفتہ اکتوبر 12 , 2024
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی پولیس نے جبری لاپتہ بلوچوں ،جعلی پولیس مقابلوں میں مارے جانے والے مظلوموں کے لیے احتجاجی مارچ کی قیادت کرنے اور بلوچ راجی مچی کا انعقاد کرنے والی معروف سیاسی سماجی رہنماء اور بلوچ یکجھتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف ملک […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ