ڈیرہ بگٹی میں قابض پاکستانی فوج کی فوج کشی پانچویں روز بھی جاری

ڈیرہ بگٹی ( نامہ نگار ) ڈیرہ بگٹی میں قابض پاکستانی فوج کی جارحیت آج پانچویں روز بھی جاری رہا ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سوئی کے علاقے کچی کینال کی تین نمبر شاخ پر مقیم درجنوں لوگوں کے گھروں کو نظر آتش کیا گیا ہے، جبکہ لنجو، سغاری، اور رئیس توخ میں مسلسل آبادیوں پر مارٹر گولے برسائے گئے ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق ان کے گھروں پر چھوٹے ڈرون طیاروں سے بھی مارٹر گولے گرائے گئے ہیں۔

بتایا جارہاہے کہ گزشتہ رات سغاری میں قابض پاکستانی فوج نے خان محمد بگٹی کے گھر پر چھوٹے ڈرون طیارے سے ایک مارٹر گولہ گرایا، جس کے نتیجے میں وہ خود، ان کی اہلیہ، اور ایک بچہ شدید زخمی ہو ا ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچویں دن سے جاری مسلسل فوجی جارحیت اور راستوں کی بندش کے باعث علاقے میں خورد و نوش کی اشیاء کی کمی کا سامنا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چیئرمین بالاچ قادر،سنگت ابوبکر کلانچی،ملا جمیل کو عدالت کے احاطے سے اغوا کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ بی ایس او

ہفتہ اکتوبر 12 , 2024
گوادر ( پ ر) بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او کے مرکزی چیئرمین بالاچ قادر، مرکزی جونیئر جوائنٹ سیکرٹری ابوبکر کلانچی، سیاسی کارکن ملا جمیل و دیگر کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گوادر کے مقامی عدالت کا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ