دکی سانحہ 21 نہتے مزدوروں کی قتل کی مذمت کرتے ہیں ،بی این پی ،افغان حکام

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں دکی میں مزدوروں کے قتل و غارت گری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

زرمبش فوٹو

انھوں نے کہاہے کہ دلخراش واقعے میں 21مزدوروں کی قتل و غارت گری کسی المیے سے کم نہیں واقعے کی باریک بینی سے تحقیقات ہونی چاہئے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ نہتے ، معصوم انسانوں کے قتل و غارت گری کی مذمت کی ہے اس سے قبل بھی موسیٰ خیل میں مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا تھا بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں ۔ آج جو حالات ہیں یقینا یہ باعث تشویش ہے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ واقعے میں قتل ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔

بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی فوری طور پر تشکیل دے کر تحقیقات کی جائے ۔

اھر کابل سے افغان حکام نے جمعے کو بلوچستان میں کان کنوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے 20 کان کنوں میں چار افغان بھی شامل ہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ دکی میں کوئلے کی کانوں کے مزدوروں پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ وزارت خارجہ نے شال میں افغان قونصلیٹ جنرل کو افغان جنازوں کی افغانستان منتقلی کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ بگٹی میں قابض پاکستانی فوج کی فوج کشی پانچویں روز بھی جاری

ہفتہ اکتوبر 12 , 2024
ڈیرہ بگٹی ( نامہ نگار ) ڈیرہ بگٹی میں قابض پاکستانی فوج کی جارحیت آج پانچویں روز بھی جاری رہا ۔ علاقائی ذرائع کے مطابق سوئی کے علاقے کچی کینال کی تین نمبر شاخ پر مقیم درجنوں لوگوں کے گھروں کو نظر آتش کیا گیا ہے، جبکہ لنجو، سغاری، اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ