حب پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 3 نوجوان جبری لاپتہ ، پنجاب سے لاپتہ دونوں طالب علم بازیاب

لسبیلہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا -جبکہ پنجاب سے لاپتہ دونوں طالب علم بازیاب ہوگئے ۔

زرمبش فوٹو

تفصیلات کے مطابق رواں سال 26 ستمبر کو نوجوان رکشہ ڈرائیور شبیر احمد ولد امیر احمد کو اشوک پمپ کے قریب سے جبکہ دیگر دو نوجوانوں ٹرک کلینر آفتاب ولد نذیر احمد اور موٹرسائیکل مکینک راشد علی کو 29 ستمبر کو ساکران روڈ حب سے فورسز نے بندوق کے زور پر گاڑی میں بٹھا کر اغوا کرلیا ،بتایا جارہاہے کہ تینوں لاپتہ افراد آپس میں چچا زاد بھائی ہیں اور امیر آباد کے رہائشی ہیں-

لواحقین نے ان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے بارے کسی قسم کی معلومات نہیں ملے ہیں ۔

ادھر پنجاب لاہور یونیورسٹی کے جبری لاپتہ طالب علم دیدگ بلوچ اور شمریز بازیاب ہوگئے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کروڑ روپے سکیورٹی فورسز کو ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں تحفظ حاصل نہیں، ہم سکیورٹی سے مطمئن نہیں۔کان مالکان

جمعہ اکتوبر 11 , 2024
دکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سانحہ دکی کئ حوالے ڈسٹرکٹ کونسل دکی کے چیئرمین حاجی خیر اللہ ناصر جو کوئلہ کان کے مالک بھی ہیں نے سانحہ دکی واقعہ کی تفصیلات بتا تے ہو ئے کہا ہےکہ یہ حملہ رات ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوا اور تقریبا دو بجے تک […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ