گومازی: آپریشن میں مصروف پاکستانی فورسز پر حملے میں چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی کردیئے ہیں ۔ بی ایل ایف

کیچ ( پ ر ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ شام پانچ بجے تمپ کے علاقے گومازی میں پاکستانی فوج کے دستوں پر اس وقت گھات لگا کر شدید حملہ کیا جب فوجی اہلکار ایک ناکام عسکری آپریشن کے بعد اپنے مورچوں کی جانب واپس لوٹ رہے تھے۔ پاکستانی فوج گزشتہ دو دنوں سے تمپ کے دشوار گزار پہاڑی سلسلوں میں ایک وسیع تر آپریشن میں مشغول تھی لیکن سرمچاروں نے جنگی مہارت اور بہترین گوریلا حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھات لگا کر نہایت مہارت سے دشمن کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں میں چار دشمن فوجی اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا ہےکہ پاکستانی افواج نے بلوچستان میں اپنے عسکری آپریشنز کے دوران اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور جدید ترین عسکری آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ سرمچاروں کے سامنے مسلسل نفسیاتی شکست سے دوچار ہو رہی ہیں۔ سرمچاروں کی غیر روایتی جنگی حکمت عملی، جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے سامنے بھی پاکستانی فوج کو مفلوج کر چکی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا ہےکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نہ صرف عسکری محاذ پر بلکہ انٹیلیجنس اور سماجی محاذوں پر بھی بھرپور انداز میں متحرک ہے، اور ایک مضبوط عوامی حمایت کی حامل تنظیم بن چکی ہے۔ بی ایل ایف کی کامیاب جنگی کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس نے نہ صرف دشمن کے دل میں خوف پیدا کیا ہے بلکہ عوام کے دلوں کو بھی فتح کرنے میں مکمل کامیابی حاصل کی ہے۔ تنظیم کی عوامی مقبولیت اور اس کی حکمت عملی کی کارآمدی روز افزوں کامیاب حملوں میں بخوبی نظر آتی ہے، جو اسے ایک غیر معمولی اور ناقابل شکست عوامی مزاحمتی قوت کے طور پر مستحکم کر چکی ہے۔

بیان کے آخر میں کہا ہےکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک کاروائی سر انجام دینے کا عزم کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاہور سے فورسز ہاتھوں بلوچ طالب علموں کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہیں ۔ بی وائی سی ، بی ایس سی

جمعرات اکتوبر 10 , 2024
لاہور ، نوشکی ( نامہ نگار ،پ ر ) بلوچ یکجہتی کمیٹی نوشکی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوشکی سے تعلق رکھنے والے طالب علم شمریز بلوچ ولد ماسٹر فرید بلوچ سپیریئر یونیورسٹی میں قانون (Law)کے چوتھے سیمسٹر کے طالب علم ، جبکہ دیدگ بلوچ ولد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ