ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج کا ہولناک فوج کشی جاری، خواتین و بچوں سمیت آٹھ آفراد زخمی

ڈیرہ بگٹی ( نامہ نگار ) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقوں لنجو، سغاری اور رئیس توخ میں پاکستانی فوج کا بڑے پیمانے پر فوج کشی جاری ہے۔

لنجو سغاری میں فوجی ہیلی کاپٹروں نے قبائیلی رہنما وڈیرہ نور علی خان کے گھر پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما کے گھر کی دو خواتین اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

اس طرح اسی علاقے میں صدیق دیناری بگٹی نامی شخص کے گھر پر پاکستانی ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے ایک عورت ایک بچہ سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں لنجو سغاری میں جاری فوجی بربریت اور ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کے نتیجے میں متعدد مال مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

علاقائی زرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے ضلع کشمور کی طرف سے دس سے زائد بکتر بند سمیت چالیس گاڑیوں پر مشتمل قافلہ لنجو سغاری میں داخل ہوگیا ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ فوج کشی کا دائرہ کار مٹ اور شاری دربار تک پھیلایا جائے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہیرونک: پاکستانی فورسز کی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

بدھ اکتوبر 9 , 2024
کیچ ( نامہ نگار )کے علاقے ہیرونک میں مسلح افراد نے ایک حملے میں پاکستانی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات مسلح افراد نے کیچ کے علاقے ہیرونک میں پہاڑی کے اوپر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ، حملہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ