ماہ رنگ بلوچ پر سفری پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی اور دیگر کی مذمت

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ، نامہ نگاران ) انسانی حقوق کے کارکنان کے تحفظ کے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے میری لالر نے اس واقعے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل پاکستانی سیکورٹی اداروں کی جانب سے مہرنگ بلوچ کو امریکہ جانے کی اجازت نہ ملنے اور اس کے بعد ہراساں کیے جانے، دھمکیاں دینے اور بدسلوکی کی اطلاع پر بہت تشویش ہے۔

اس طرح یورپی ملک آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں قائم ایک اور انسانی حقوق کی تنظیم فرنٹ لائن ڈیفنڈرز نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ
ہم ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے ساتھ ہونے والے سلوک کی شدید مذمت کرتے ہیں اور پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان کے حقوق بشمول پاکستان میں نقل و حرکت کی آزادی اور تحفظ کا حق یقینی بنائیں۔

دوسری جانب پاکستانی و عالمی انسانی حقوق کے اداروں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکام سے ماہ رنگ بلوچ کا پاسپورٹ اور دیگر اشیاء واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ایف آئی اے حکام کے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا، انسانی حقوق کے کارکنان کے خلاف ایسے اقدامات نا قابل قبول ہیں اور اسے سفر کرنے سے روکنا اس کے آزادی اظہار اور نقل و حرکت کے حق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف اپنی سیاسی جہدو جہد کے لئے پہچانے جاتے ہیں، اور اسی وجہ سے انھیں انہیں بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔تنظیم نے اس بات پر زور دیا کہ حکام ماہ رنگ بلوچ کو آزادانہ اور محفوظ طریقے سے سفر کرنے کی اجازت دے۔

دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے پاکستانی حکام کی جانب سے بلوچ کارکن کو ٹائم میگزین ایوارڈ تقریب میں شرکت سے روکنے کی مذمت کی ہے-

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور فوجی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں بلوچ خواتین انصاف کی لڑائی میں قیادت کر رہی ہیں۔ صفیہ منظور

منگل اکتوبر 8 , 2024
برلن ( پریس ریلیز ) جرمنی میں بلوچ نیشنل موومنٹ کی نائب صدر صفیہ منظور نے خواتین کی کانفرنس برائے امن میں بلوچستان میں انصاف اور انسانی حقوق کے لیے جاری جدوجہد میں بلوچ خواتین کے کردار پر بات کی۔ برلن میں ’’ جنگ اور امن : تیسری عالمی جنگ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ