مند میں قابض پاکستانی فورسز پر حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پانچ اکتوبر بروز ہفتہ شام پانچ بجے کیچ کے علاقے مند چکاپ میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کی چوکی کو دو اطراف سے بھاری و جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا ہےکہ اس حملے میں بی ایل ایف کے اسنائپر شوٹر نے پہلے دشمن کے دو اہلکاروں کو نشانہ بناکر ہلاک کر دیا۔ اس کے بعد سرمچاروں نے پندرہ منٹ تک چوکی کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کی زد میں آنے سے مزید فوجی اہلکاروں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ اس حملے میں دشمن کی چوکی کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ دشمن اپنے شکست چھپانے کے لئے اپنے ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت چھپانے کی ناکام کوشش کررہا ہے تاکہ فورسز کا مورال بحال رہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ حملے کے بعد حواس باختہ دشمن نے پہاڑی علاقوں میں مارٹر فائر کیے اور سرمچاروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی لیکن سرمچار بحفاظت محفوظ مقام کی جانب منتقل ہوگئے۔

ترجمان نے کہا ہےکہ بی ایل ایف عوامی تنظیم ہے اور بی ایل ایف کی ہر کاروائی مکمل منصوبہ بندی اور خفیہ محکمے کی مکمل چھان بین کے بعد ہی کی جاتی ہے تاکہ موثر و منظم کاروائیوں کے ذریعے دشمن کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچے اور ذہنی و نفسیاتی دباؤ میں مزید اضافہ ہوں اور یہ حکمت عملی گوریلا جنگ کا حسن ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک دشمن فورسز کو نشانہ بناتی رہیگی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی دھماکہ: ایک ہائی سیکیورٹی کافلے کو ٹارگٹ کیا گیا ۔ بی ایل اے نے ذمہداری قبول کرلی

پیر اکتوبر 7 , 2024
کراچی ائیرپورٹ کے قریب پیٹرولیم مصنوعات لے کر جانے والے ٹرک میں دھماکہ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 افراد زخمی ہوئے ہیں اور کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی ہے۔ پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ مقامی صحافیوں کے مطابق خودکش حملے سے کراچی ایئرپورٹ کے قریب […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ