بلوچستان کے ضلع پنجگور میں جبری گمشدگیوں ،ماورائے قتل ،بد امنی باڈر پر کاروبار کی بندش کیخلاف آج بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی (عوامی) کے کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

پنجگور میں جاری ہڑتال کے باعث تمام چھوٹے و بڑے کاروباری مراکز مکمل بند ہیں۔
پارٹی رہنماوں کا کہنا ہے پنجگور میں گذشتہ ہفتے ، دو بھائیوں ناصر نور اور عابد نور کو پاکستانی فورسز نے گھر سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا، جبکہ اس جبری گمشدگی کے بعد لواحقین کی جانب سے دھرنا دے کر سی پیک روڈ کو مکمل بند کردیا گیا اور ایک ریلی بھی نکالی گئی۔
بعدازاں شرکاء اور حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد دھرنا موخر کیا گیاتھا حکام نے مذاکرات کے دوران کہا تھا کہ چوبیس گھنٹے کے دوران دونوں بھائیوں کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے گا تاہم دونوں بھائی ابتک بازیاب نہ ہوسکے ہیں ۔
اس کے علاوہ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران پنجگور میں تین افراد معمر عمر نوک آپ ،پیرجان سمیت تین نہتے شہری قتل ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے پنجگور کے زیادہ تر لوگوں کا روز گار باڈر سے وابستہ ہے، باڈر بندش اور پابندیوں کی وجہ سے بارڈر کا کاروباری متاثر ہوا ہے جسکی وجہ سے لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان تمام واقعات کے خلاف آج پنجگور میں شٹرڈاون کی جاری ہے۔

